اسلام آباد، 19 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بدھ کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے )میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تشخص، تحقیق اور نئے علوم پیدا کرنے سے بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہو گا۔











