ملتان ؛کمشنر انجینئر عامر خٹک کا فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

20

ملتان، 20 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک  نے   فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن  کی ہدایت کی ہے ۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ  ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس ملکر کارروائی کرے۔

کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے  ڈپٹی کمشنر کو اپنے اضلاع میں انسداد سموگ مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا کہا اور  ڈویژنل،ضلعی سموگ کمیٹیاں فعال کرنے  کی ہفایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 کمشنر نے کہا کہ محکمہ ماحولیات تعمیر نامے میں رپورٹ سے پہلے مکمل چھان بین کرے، آلودگی کے خاتمے،صاف ماحول کی فراہمی کیلئے محکمہ ماحولیات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں  نے  موٹر وے، ہائی ویز کے گرد فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی  کی  بھی ہدایت  کی

   بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے 842 یونٹس کی انسپکشن کی گئی ہے ،93 نوٹس، 22 ایف آئ آر درج ، 35 یونٹس سربمہر کئے گئے ہیں ،2599 خشت بھٹہ جات کی انسپکشن، 801 سربمہر کئے گئے ہیں۔ بریفنگ میں کہا 29 ایف آئی آر درج، 25 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے اور 11928 گاڑیوں کو چیک، 3631 کو چالان، 14 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔فصلوں کی باقیات جلانے پر 6 ایف آئی آر درج،1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری موجود تھے اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔