ملتان، 20 اکتوبر(اے پی پی ):انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کی ہدایت پرسموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاوید سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری،سیکٹر کمانڈر ایم فائیو رانا محمد اسماعیل ،سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ ،ایس پی رانا محمد اشرف،بیٹ کمانڈر محمدحسن بھٹی ،اے سی صدر عامر افتخار ، سول سوسائٹی کے افراد ،مقامی صنعت کاروں کے علاوہ مقامی سکول کے اساتذہ، طلباء،طالبات اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاوید نے روڈ یوزرز کو سموگ کی آگاہی کے بارے میں بریفنگ کا معائنہ کیا۔ روڈ یوزرز کیساتھ موجود بچوں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے اور باقاعدہ سموگ/فوگ کی مہم آغاز کیا۔جس میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران اور سکول کے طلباء و طالبات نے روڈ یوز میں سموک اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلیٹس تقسیم کیے۔
موٹروے کے اطراف میں نجی فیڈ کمپنی کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز پودا لگا کر کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نپٹنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں کیونکہ درخت ماحول دوست ہوتے ہیں،پودے ہمیں آکسیجن اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پرندوں کے لیے سایہ دار گھونسلے بھی فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ گرمی کی شدت کو بھی کم کرتے ہیں۔
سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے کہا کہ پودا لگانا ہے درخت بنا کر پاکستان کو سرسبز بنانا ہے اسی سلسلے میں آج ہم نئے سرےسے شجر کا ری مہم کا آغاز کر رہے ہیں جس میں ہم موٹروے ایم فور کے اطراف میں ہزاروں پودے لگا رہی ہے تاکہ موٹر ویز کو سرسبز بنایا جائے اور ماحولیاتی تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالا جاسکے ۔











