ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں ایس او پیز کے عین مطابق مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں؛ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقار حیدر جام

21

اوکاڑہ،21اکتوبر(اے پی پی): میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر جام نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی میں ایس او پیز کے عین مطابق مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئےمیڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر جام نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی ساؤتھ سٹی ہسپتال اوکاڑہ میں ایس او پیز کے مطابق صاف ستھرے ماحول میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبہ میں مریضوں کو صحت کی تمام ترسہولیات فراہم کرتے ہیں،ہسپتال میں جدید لیبارٹری، ایکسرے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے مریضوں کے لئے ڈینگی کاؤنٹر قائم کیا گیاہے جہاں پر ڈینگی کی علامات کی جانچ کے لئے سکریننگ کی جاتی ہے اور مریضوں کے ٹیسٹ وغیرہ لے کر پیتھالوجسٹ سے چیک کروایا جاتاہے۔اسکے علاوہ ڈینگی کے مریضوں کی نگہداشت کے لئے ڈینگی وارڈقائم ہےاور ڈینگی کےسیریس مریضوں کے لئےآئی سی یو میں پانچ بیڈز مخصوص ہیں وہاں چوبیس گھنٹے ڈاکٹر موجود رہتاہے۔

ایم ایس ڈاکٹرذوالفقارحیدرجام نے عوام کو پیغام دیا کہ ڈینگی مچھرصاف پانی میں افزائش پاتا ہے اسلئے اپنے گھروں کی چھتوں،گملوں ،پودوں،سٹورزاوراردگردجوہڑ میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور پورے بازوؤں کی شرٹس استعمال کریں اورانسداد ڈینگی کے لئے تمام ہدایات پر عمل کریں اورگھروں میں مچھر مار سپرے لازمی کریں۔