میرپورخاص؛پولیس رینج آفس  میں دیوالی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

13

میرپورخاص،22اکتوبر ( اے پی پی):  ڈپٹی  انسپیکٹر جرنل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار کی جانب سے میرپوخاص پولیس رینج آفس  میں دیوالی کی مناسبت سے ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر  کی جانب سے  میرپورخاص رینج میں فرائض پر مامور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران، ملازمین اور اہلکاروں کو دیوالی کی مناسبت سے مبارکباد دی گئی، جبکہ ان میں مٹھائی و تحائف تقسیم  کئے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ ملکِ پاکستان کی ترقی اور کامیابی میں ہندو برادری کا اہم کردار رہا ہے ، ہمارے ملک میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور محکمہ پولیس و پاکستانی عوام ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

بعد ازاں ملکِ پاکستان اور محکمہ پولیس کی ترقی و کامیابی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں ایس ایس پی میرپورخاص  کیپٹن (ر) محمد اسد چوہدری سمیت میرپورخاص رینج سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی شرکت کی۔