چترال؛ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول  بوائز سین لشٹ میں سپورٹس گالا منعقد

14

چترال،22اکتوبر (اے پی پی ):آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول  بوائز سین لشٹ میں سپورٹس گالا منعقد ہوا۔ سپورٹس گالا  میں محتلف قسم کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں  ٹیبل ٹینس، ولی بال، رسہ کشی، فٹ بال، بیڈ منٹن، بوری دوڑ، ریس مقابلہ،باسکٹ بال وغیرہ شامل تھے ۔ اس کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں  تلاوت، حمد، نعت، قومی نغمے، انگلش – اردو تقریری مقابلے، کوئز مقابلے، مشاعرہ،کیلیگرافی،سکیچ میکینگ اور بک ریویو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ سکول کے طلباء کی ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا نہایت دلچسپ مقابلہ ہوا جس سے تماشائی نہایت محظوظ ہوئے۔

 سپورٹس گالا  کے آخر  میں  طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال  مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سکول کی پرنسپل نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسی سکول کے  طالب علم  کونسلر محمد جلا الدین نے اس سپورٹس گالا منانے کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل نے  طلباء پر زور دیا کہ وہ  اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس قسم کے مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا کریں جس سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہو۔

اسسٹنٹ کمشنر چترال نے طلباء کی کاوشوں کو نہایت سراہا اور ان زور دیا کہ وہ بیسویں صدی کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہیں  کیونکہ یہ مقابلے کا دور ہے اور جو طالب علم اس مقابلے میں پیچھے رہ گیا وہ ناکام ہوا۔ انہوں نے کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

 اس موقع پر سکول کے طلباء، استانی، اساتذہ اور پرنسپل نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس تقریب میں  کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیا۔جس سے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔