ملتان ؛ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

25

ملتان، 22 اکتوبر(اے پی پی ):آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن آف پاکستان اور شعبہ آرتھوپیڈک سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے  ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد حیات ظفر آڈیٹوریم نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد جبکہ گیسٹ آف آنر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ تھے۔

پری آرتھو کان میں پروفیسر ڈاکٹر غلام حیدر قیصرانی، پروفیسر ڈاکٹر خلیل گل، پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی شعبہ آرتھو پیڈک سے تعلق رکھنے والے سینئر کنسلٹنٹس سمیت لاہور ، کراچی اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی اس سیمینار میں شرکت کی اور ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلقہ مختلف بیماریوں کی وجوہات ، بچاؤ اور علاج کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج معالجے کے لیے ہمیشہ مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔ ورکشاپ کے کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر راشد قمر راؤ نے  ورکشاپ کے انعقاد پر ستائش کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔