رانی پور اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹری ٹوت گئی،  سکھر ایکسپریس مرمت کیبعد منزل کیجانب روانہ

24

سکھر، 23اکتوبر(اے پی پی): کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس، ٹریک کی فش پلیٹ ٹوٹنے کے باعث رانی پور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔تین گھنٹے مرمتی کام کے بعد سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا،واقعے کے بعداسسٹنٹ وے انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔