جیکب آباد،23اکتوبر (اے پی پی ): تحصیل ٹھل میں حقوق انسانیت ویلفئیر آرگنائیزیشن کے بانی قاضی ابراہیم کی جانب سے برساتی سیلاب متاثرین کے خاندانوں کی مدد جاری رکھتے ہوئے امدادی سرگرمیاں جاری ہے،حقوق انسانیت ویلفئیر آرگنائیزیشن کے رضا کا ر پریس کلب ٹھل صدر محمد مراد پنہیار،میڈم صغرا لاشاری،اعجاز لاشاری اور مختیار احمد جعفری نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور 200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 600 متاثرین خاندانوں پہلے راشن تقسیم کیا گیا ہے۔حقوق انسانیت ویلفئیر آرگنائیزیشن کی جانب سے مزید سیلاب سے متاثر ہونے والے علائقوں میں امداد راشن دینے کا کام جاری ہے۔











