ثقافت کے رنگ بکھیرتا دو روزہ جشن ملتان میلہ اختتام پذیر

51

ملتان،23 اکتوبر (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ثقافت کے رنگ بکھیرتا دو روزہ جشن ملتان میلہ ، شاندار تقاریب کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ جشن ملتان میلہ کے  دوسرے روز ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی کپتانی میں گھڑ سوار ٹیم نے شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیزہ بازی کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے دوسرے روز نیزہ بازی کے مقابلے میں 70 سے زائد گھڑسوار ٹیموں کو چت کیا اور تمام راؤنڈ جیتے جشن ملتان میں گھڑسواری کے شاندار مقابلوں میں ملک بھر کے نامور گھڑسواروں کی نیزہ بازی کے مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کی روایت برقرار رکھی اور ڈھول کی تھاپ پر نیرہ بازوں کی شاندار پرفارمینس سے شرکاء لطف اندوز ہوتے رہے۔ایونٹ میں 2 سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔

قبل ازیں اختتامی تقریب میں دو روزہ گھڑ سواری میلے کی مختلف  کیٹیگریز کے فاتحین میں موٹر سائیکل اور بھاری انعامات تقسیم کئے گئے۔اختتامی تقریب میں ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،خالد جاوید وڑائچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور ضلعی حکام نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ خطے کی ثقافت کو ملک بھر میں روشناس کرانے کی کوشش کی،ضلعی انتظامیہ مستقبل میں ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔انہوں  نے کہا کہ جشن ملتان نے طویل عرصے کے بعد شہریوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں جس پر آرگنائزر داد تحسین کے حقدار ہیں۔

قبل ازیں ملک بھر سے آئے گھڑسواروں اور عوام نے شاندار انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسی