پاکپتن،23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے دربار بابا فرید پر حاضری دی اور درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بابا فرید کی نگری میں آنے والے زائرین کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہر اور دربار کی سہولیات کیلئے 20 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافیوں کیلئے صحافی کالونی بنائی جائے گی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو صحافی کالونی کیلئے فیزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔











