ملتان،24 اکتوبر(اے پی پی): سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیراہتمام ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء کا سپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کر دیا گیا ہے، سٹیٹ بنک کے چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ نے رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد بنکس ایمپلائز کو روز مرہ پیشہ وارانہ معمولات سے ہٹ کر تفریح اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بنکوں کے درمیان ہم آہنگی میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزان بنک نے نیشنل بنک کو 10وکٹوں سے شکست دی، نیشنل بنک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 58رنز بنا کر آؤٹ ہوئی میزان بنک نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اور اسطرح فاتح ٹیم کے کپتان محمد احمد کا جارحانہ 47رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ ایونٹ لیگ بنیاد پر کھیلے جانیوالے ایونٹ میں 16بنکسں کی ٹیمیں شریک ہیں ان بنکوں میں میزبان سٹیٹ بنک نیشنل سیونگز بنک ایچ بی ایل بنک فیصل بنک مییزان بنک یو ںی ایل بنک اور بنک الحبیب ایچ بی ایل بنک مائیکرو فنانس بنک سنیری بنک بنک الفلاح پنجاب بنک نیشنل بنک یو بنک موبلنک بنک حبیب میٹرو بنک اور بنک اسلامک شامل ہیں۔فائنل میچ 28اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔











