سکھر؛ الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے اقلیتی برادری میں راشن تقسیم

23

سکھر،24اکتوبر(اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بارش و سیلاب سے متاثر ہونے والے اقلیتی برادری کی مدد کیلئے زیر پوائنٹ پر قائم مندر جند پیر میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے قائم مقام صدر احسان االلہ وقاص تھے ۔اس موقع پر پانچ سو سے زائد گھرانوں میں راش تقسیم کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندو پنچائت کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وہ واحد جماعت ہے جس نے رنگ ونسل کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی خدمت کی خاطر ہر اس شخص کی مدد کی ہے جو بارش اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے متاثرہ افراد کی دیوالی کی خوشیاں بے رنگ ہو چکی تھیں ، کیونکہ بارشوں اور سیلاب نے اقلیتی برادری کے سینکڑوں گھروں کو نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ ان سے ان کے پیارے بھی چھین لئے ہیں۔

 جماعت اسلامی منارٹی ونگ سکھر کے صدر روپ چند عرف نانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس نے بارش کے بعد متاثرین کی خدمت کرنا شروع کیا اور سندھ بھر میں خیمہ بستیاں قائم کیں جن میں تین وقت کا کھانا ، ہسپتال اور اسکول کی خدمت شامل ہیں۔

  اس موقع پر  صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان مامون باجوہ، اقلیتی امور سندھ کے صدر شنکر لعل اور شتیب ہاشمی بھی موجود تھے ۔