جلالپورپیروالا ،25 اکتوبر (اے پی پی ):جلال پورپیروالہ تھانہ سٹی میں تعینات ایس ایچ او ارشد محمود بھٹی کا وہاڑی تبادلہ کردیا گیا ،تھانہ سٹی سے ان کی روانگی سے قبل ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں اور تاجروں نے ایس ایچ او ارشد بھٹی کی کارکردگی کو خوب سراہا اور پھولوں کے ہار پہنا کر منزل کی جانب روانہ کیا۔
اس موقع پر ارشد محمود بھٹی نے کہا کہ جلال پور میں مختلف ادوار میں ایک طویل مدت ملازمت کی ہے اور سینئر افسران کی سرپرستی میں یہاں پُر امن فضاء قائم رکھنے کے کوشش کرتا رہا ہوں، تبادلے گورنمنٹ سروس کا حصہ ہیں، انشاءاللہ اپنی ریٹائرمنٹ تک محکمہ پولیس کے اقدار کو بلند کرنے کے لئے اپنی خدمات مثبت انداز میں جاری رکھوں گا ۔











