ملتان؛ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام فیملی ڈرامہ”پیسہ بولتا ہے” کی نمائش،شائقین کی خوب داد

15

ملتان،25 اکتوبر (اے پی پی ):ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک روزہ فیملی ڈرامہ”پیسہ بولتا ہے”  بروز سوموار ملتان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس کی تحریر پروفیسر صدیق احمد کی ہےاور ہدایات قیصر جاوید نے دی۔ اس ڈرامے میں پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور کھیل ” سونا چاندی” کے نامور فنکار عرفان ھاشمی(انگلا) کے علاوہ لاھور کے معروف فنکار حفضہ طاھر،محمد عمر،ذیشان ملک،خالد معین بٹ،ارشد ملک،رمشہ،زین اور سونیا اپنے فن کا جادو جگایا۔

 اس فیملی اصلاحی ڈرامے کو دیکھنے کے  لیے بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی اور اس  ڈرامہ میں تمام طبقات کے افراد نے خوب انجوائے کیا۔ اس ڈرامے میں ہر فنکار نے اپنے اپنے طریقے سے خوب ایکٹینگ کی اور خوب داد حاصل کی۔

 پنجاب آرٹس کونسل ملتان میں آنے والے لوگوں نے کہا کہ مصنف پروفیسر صدیق احمد اور ہدایتکار قیصر جاوید نے اپنا اپنا خوب کردار ادا کیا۔ شائقین نے کہا کہ فیملی ڈرامہ “پیسہ بولتا ہے” میں ڈائریکٹر محمد سلیم قیصر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاھد اقبال اور وزیر لاشاری کی کاوشوں سے ایک خوبصورت تفریح میسر ہوئی۔