جلال پور پیر والہ؛ مویشی پال حضرات اور طالب علموں کیلئے موبائل ٹریننگ بس میں تربیت ورکشاپ کا اہتمام

24

جلالپورپیروالا،25 اکتوبر (اے پی پی ): ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات اور سکول کے طالب علموں کیلئے موبائل ٹریننگ بس میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،تربیتی ورکشاپ میں مختلف ویڈیوز کے ذریعے مویشی پالنے والے افراد اور طالب علموں کو جانوروں کی خوراک اور رہائش میں رائج جدید رجحانات بارے آگاہی دی گئی۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی یہ موبائل ٹریننگ بس مویشی پال حضرات اور طالب علموں میں لائیو سٹاک میں رائج نت نئے علوم کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ہے، اس موبائل ٹریننگ بس میں مویشی پال حضرات کو بٹھا کر ویڈیوز کے ذریعے جدید علوم پر عمل کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تاکہ مویشی پال حضرات جدید علوم پر عمل کرکے لائیو سٹاک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں ۔