ملتان؛ کمشنر کا ہیڈ محمد والا کا دورہ،ڈیجیٹل گرداوری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت 

13

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ڈیجیٹل گردآوری مہم میں تیزی ،شہری اور دیہی مواضعات میں ڈیجیٹل گردآوری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے انسپکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہیڈ محمد والا کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور  زرعی رقبوں کی ڈیجیٹل گردآوری مہم کی انسپکشن کی اور ڈویژن میں ڈیجیٹل گرداوری کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر تمام زرعی اراضی کی ڈیجیٹل گردآوری کی جارہی ہے ، ریکارڈ آن لائن ہونے سے گندم خریداری سمیت ریونیو معاملات میں مدد ملے گی۔

 کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا صوبے میں جاری مہم میں ملتان کو نمایاں پوزیشن پر لائیں گے جبکہ ڈویژن میں 2442 موضع جات، 4430781 خسرہ جات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 923636 میں ڈجیٹل گرداوری مکمل کی جاچکی ہیں۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن بھی ہمراہ تھے۔