ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے یاتریوں کا وفد پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا

16

لاہور ,28 اکتوبر ( اے پی پی ) :ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے یاتریوں کا وفد پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا . جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری (شرائنز ) رانا شاہد نے محمانوں کا پرتباک استقبال کیا , ڈپٹی سیکر ٹری سیف اللہ کھو کھر پردھان , PSGPC سردار امیر سنگھ سمیت دیگر سکھ رہنما بھی انکے ہمراہ تھے ,پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہم بہترین استقبال پر حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں . ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت ایک تاریخی عمل ہے رانا شا ہد نے میڈیا کے نمایندوں کو بتایا کہ چیرمین بورڈ کے احکامات پر محمانوں کی سکیورٹی , رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبا ت کے بہترین انتظامات کیے ہیں , یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں حسن ابدال روانہ کیا گیا۔