ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ،میر ضیاء اللہ لانگو

14

کوئٹہ 28 اکتوبر( اے پی پی ):  مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جمعہ کو امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مشیر داخلہ کو حکام کی جانب سے امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گی اجلاس میں کمشنر کوٹئہ سہیل الرحمن ڈی آئی جی کوئٹہ اصفر ، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شہاب عظیم لہٹری، جبکہ کمشنر مکران،کمشنر قلات،کمشنر رخشاں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت، جبکہ دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں قتل،ڈکیتی،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے جرائم کی روک تھام کیلئے تمام اداروں کو متفقہ طور پر کردار ادا کریں گے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے صوبہ بھر میں بھر پور مہم چلائی جائے اور شتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جائے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کا باقاعدگی سے خود جائزہ لے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق صوبے کے تمام علاقوں میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے پولیس کا کام عوام کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے  تمام ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کیلے مذید ضروری اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ علاقوں کے ڈی آئی جیز پولیو ورکرز کے تحفظ کیلے اپنی مانیٹرنگ میں ٹیم تشکیل دیں تاکہ پولیو کی قومی مہم کو بلا تعطل جاری رکھا جاسکے۔