پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی

18

لاہور،28اکتوبر ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات اورپولیس فورس کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی لانگ مارچ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ لانگ مارچ کے پورے روٹ پرامن عامہ برقراررکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں کو آرڈینیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اورصورتحال کے تناظرمیں اقدامات کیے جائیں۔ دیگر شہروں سے اضافی نفری فی الفور منگوا کر روٹ پر تعینات کی جائےڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لانگ مارچ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے

حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مزیدسخت کیاجائے لانگ مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے لانگ مارچ کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کیا ہےسکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کیمروں کی مدد سے پورے روٹ کی نگرانی کی جائے گی پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورسی سی پی او لاہورکی اجلاس میں شرکت۔

راولپنڈی،گجرات،شیخوپورہ کے آرپی اوز،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور،سی پی او گوجرانوالہ،شیخوپورہ، چکوال،جہلم، حافظ آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،وزیرآباد،گجرات کے ڈی پی اوزاورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔