لاہور،29 اکتوبر( اے پی پی ): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین بےمثال تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان اور ترکیہ مذیب، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کے ریپبلک ڈے کے حوالے سے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل ایمار اوزبے ، امریکی قونصل جنرل ولیم میکانیولے، ایرنی قونصل جنرل محمد رضا نظیری سمیت دیگر افراد نےشرکت کی ۔
گورنر پنجاب نے ترکیہ کے 99 ریپبلک ڈے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، عوام اور حکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ ترکیہ میں باہمی تجارت کو دو گنا بڑھانے کے لیے اقدامات پراتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے منصوبوں میں ہر ممکن سہولیات فرایم کی جائیں گی ،ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہوئے ہیں،حالیہ سیلاب میں ترکیہ کی پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مشکور ہیں۔











