صحافی خاتون مرحومہ صدف نعیم کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

56

لاہور۔ 31اکتوبر( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدگذشتہ روزافسوس ناک واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والی صحافی خاتون صدف نعیم کے گھرپہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدصحافی خاتون صدف نعیم کے گھرجاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نےمرحو مہ کے شوہراور بیٹی سے تعزیت کی اور  صحافی خاتون صدف نعیم کیلئے دعامغفرت بھی مانگی۔ایڈیشنل ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل بھی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی خاتون مرحومہ صدف نعیم کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔گذشتہ روزایک افسوس ناک واقعہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافی خاتون حادثے کاشکارہوگئیں۔ مرحومہ صدف نعیم ایک انتہائی پروفیشنل،محنتی،ایمانداراور فرض شناس صحافی تھیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مرحومہ صدف نعیم کا نام ہمیشہ یادرکھاجائے گا آج پورالاہورصحافی خاتون مرحومہ صدف نعیم کی موت پر رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحافی خاتون مرحومہ صدف نعیم کے بچوں کی کفالت کرے گی،اللہ پاک مرحومہ صدف نعیم کے درجات بلنداوراہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائے۔