چنیوٹ میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح،31 اکتوبر تا 7 نومبر

31

چنیوٹ، 31 اکتوبر(اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے چنیوٹ میں ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کر دیاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ربن کاٹ کر اور خود جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر ایم سی عمران عصمت پنوں، سی او ایم سی وقاص ہرل و دیگر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکز میں صفائی مہم کے حوالے سے صفائی کا سامان بھی تقسیم کیا۔

 ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں ہفتہ صفائی 31 اکتوبر تا 7 نومبر تک منایا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے، شہر کو صاف ستھرا اور و سر سبز بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام یونین کونسلز کے علاقوں میں صفائی کی جائے گی، شہر کی نالیوں اور سیوریج لائنوں کو صاف کیا جائے گا، تمام علاقوں سے تجاوزات کاخاتمہ اور کچرا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر تلف کیا جائے گا، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا کہنا تھا کہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ عملہ صفائی سے تعاون کریں۔