وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،  سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

47

بیجنگ،2نومبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم  محمد شہباز شریف نے  بدھ کو یہاں چین  کے صدر  شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت  ہوئی۔

ملاقات میں چین اور پاکستان  کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا  گیا۔