لاہور، یکم نومبر( اے پی پی ): محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت ورٹیکل پروگرامز کا جائزہ اجلاس ہوا ڈینگی کیسز، ای پی آئی، ایڈز کنٹرول اور IRMNCH پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سی ڈی سی ونگ سے واضح پلان طلب کرلیا اور کہا کہ ڈینگی ورکرز، سپروائزرز کی کارکردگی یونین کونسل سطح پر چیک کی جائے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ڈینگی ورکرز، سپروائزرز کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے ڈینگی ورکرز کی تنخواہیں کارکردگی کی بناء پر ریلیز کی جائےورٹیکل پروگرامز میں سٹاف کی بھرتی، تعیناتی میرٹ پر کی جائیگی،ریکروٹمنٹ کا عمل تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر گزشتہ تین ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے۔پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے HIV کے ٹیسٹوں کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز عاصم رضا، پی ڈی IRMNCH ڈاکٹر خلیل سخانی، پی ڈی ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر اویس گوہر، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر عامر مفتی، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر احتشام الحق اور ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول ڈاکٹر شاہد مگسی نے اجلاس میں شرکت کی۔











