بہاولنگر؛ ڈی پی اوفیصل گلزار کیجانب سے  تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

20

بہاولنگر،03 نومبر(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تھانہ ڈونگہ بونگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے،کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ،پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے، میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔