کوئٹہ،03 نومبر (اے پی پی): ڈی آئی جی پولیس اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑ کر اندروں ملک تخریب کاری کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو یہاں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی کوئٹہ عبدالحق عمرانی اور ایس پی کرایم برانچ اسدخان ناصر بھی موجود تھے۔
ڈی ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس و پنجپائی تھانے کی کامیاب کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرکے پکڑی گئی، کھیپ میں جدید اسلحہ شامل ہے، پکڑی گئی کھیپ میں امپورٹڈ غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو بھی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی ئی آئی پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس کی جانب سے اسمگل و دیگر جرائم کے روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت پکڑی گئی کھیپ پر ایس ایچ او پنجپائی و پولیس اہلکاروں کو کیش دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ نان پیڈ گاڑیوں اور پرائیویٹ گن مین والے گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں مہم جاری ہیں اس کے علاوہ شہر میں جہاں بھی ہوائی فائرنگ کا کوئی واقعہ ہوتو شہری پولیس کو اطلاع دیں اس وقت کارروائی ہوگی کیونکہ ہوائی فائرنگ سے آئے روز جانی نقصانات ہوتے ہیں۔











