ملتان، 04 نومبر(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے یونین کونسلوں سے کوڑےاور ملبے کا صفایا کرنے کے پلان پر کامیابی سے عمل جاری ہے۔رواں ہفتے چار یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کیا گیا۔
جمعہ کے روز سپیشل صفائی اسکواڈ نے یونین کونسل 12 میں گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کیا۔دوسری طرف ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے دھول مٹی کے خاتمے کے لئے شاہراہوں کی پانی سے دھلائی بھی شروع کردی ہے۔
مہم کے پہلے دن خونی برج اور پاک گیٹ کےدرمیان باؤزرکے ذریعے سڑک سے دھول مٹی کی واشنگ کی گئی اور قلعے کی فصیل کے ساتھ پورا سٹنگ ایریا اور بنچز بھی واش کر دئے گئے۔واشنگ سرگرمیاں بدلتے موسم میں سموگ کی شدت کو کم کرنے کے لئے شروع کی گئی ہیں۔
کمپنی نے پیراں غائب روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں بھی مثالی صفائی آپریشن سرانجام دیا اور منظور کالونی،محمدی محلہ،مکہ ٹاون اور سرگانہ سٹریٹ میں بھر پور صفائی کی گئی۔منیجر آپریشنز انوالحق نے علاقے کا دورہ کیا صفائی کا جائزہ لیا۔











