مظفرگڑھ ؛ 4 ماہ قبل اغوا ہونے والے 2بچیاں بازیاب،اہل خانہ کے سپرد

18

مظفرگڑھ، 08 نومبر (اے پی پی):تھانہ خانگڑھ پولیس نے 4 ماہ قبل اغوا ہونے والی 2 بچیوں  کو بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دیا ہے  ۔

ڈی ایس پی صدرسرکل  نے ایس ایچ او تھانہ خا نگڑھ علی عمران عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ  بازیاب ہونے والی دونوں بچیوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی صدرسرکل مظفرگڑھ محمد رضوان خان نے کہا کہ4ماہ قبل میراں حیات کی رہائشی شکیلہ بی بی کی دو بچیوں 4 سالہ ارم شہزادی اور 3 سالہ نورفاطمہ کو شکیلہ بی بی کے شوہر ساجد حسین نے مسلح ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا تھا جس  کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج ہوا  ۔ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ علی عمران عباسی اور پولیس ٹیم نے  دونوں بچیوں کو بازیاب کراکے والدہ کے حوالے کردیا ہے۔