فیصل آباد، 08 نومبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر فیصل آباد کی ٹیمیں دن رات متحرک، بچوں کی من پسند ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا ۔ غلام آباد نمبر 2 میں واقع کنفکشنری یونٹ میں ٹافیوں کو ادویات کے پیکنگ میٹریل میں پیک کیا جا رہا تھا مزید برآں دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نا کرنے، نان ٹریس ایبل اجزاء رنگ اور زائدالمعیاد فلیور اور تیار اشیاء پر موجود لیبل اور پراڈکٹ رجسٹریشن غیر منظور شدہ استعمال کرنے پر پروڈکشن یونٹ اصلاح تک بند کر دیا گیا۔ نیز 5 کلو نان ٹریسیبل اجزاء موقع پے تلف کر دیے گئے۔











