ملتان بورڈ کے زیراہتمام سکولمپکس 2022 اختتام پذیر، تقسیم انعامات منعقد

20

ملتان، 12 نومبر (اے  پی پی ): ملتان بورڈ میں آج سکولز اولمپکس کے سلسلہ میں جاری کھیلوں کے پانچویں دن ملتان بورڈ میں بوائز وگرلز ایتھلٹکس کے مقابلہ جات اور اختتامی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ آج کے مقابلہ جات اور تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سینیٹر عون عباس بپی اور دیگر مہمانان اعزاز ایم پی   اے  محمد سلیم لابر تھے ۔

 ،  چئیرمین  ایم ڈی ا ے  واصف راں، ایم پی اے محمد ندیم قریشی، ڈاکٹر احتشام انور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ساوتھ پنجاب) عطاء الحق ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ساوتھ پنجاب)، عنصر کمال ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ساوتھ پنجاب) خواجہ مظہرِ الحق، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ساوتھ پنجاب) جام آفتاب ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ساوتھ پنجاب) حافظ محمد قاسم چئیرمین تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ،محمد حامد سعید بھٹی کنٹرولر تعلیمی بورڈ ملتان تھے جملہ آفیسران تعلیمی ملتان نے شرکت کی انچارج سپورٹس تعلیمی بورڈ ملک نثار احمد نے سکولمپکس کو منعقد کرانے میں خصوصی کردار ادا کیا۔

 چئیرمین حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ ،خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر بورڈ محمد حامد سعید بھٹی نے اختتامی تقریب انعامات میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس کے بعد بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے تقریب کو خوشگوار بنایا۔

 مہمانان نے ساوتھ پنجاب میں منعقد ہونے والے سکولمپکس میں بوائز و گرلز کے علاوہ اسپیشل بچوں اور ٹرانس جینڈر بچوں کو انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی سکولمپکس 2022 کی اوورحال ٹرافی بہاولپور نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے نام کی جو کہ پہلے بھی بہاولپور نے حاصلِ کی تھی اور آنے والے سکولمپکس 2023 کی میزبانی بھی بہاولپور بورڈ کرے گا۔

 تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر احتشام انور نے اپنے ہاتھ سے مہمان خصوصی عون عباس بپی اور محمد ندیم قریشی کو سووئر پیش کیا۔