ایبٹ آباد، 14 نومبر (اے پی پی ): گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا ہے۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق علی الصبح سے برف باری کا سلسلہ شروع ہے، چھانگلہ گلی میں تین انچ کے قریب برفباری ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی صفائی اور بحالی کے انتظامات موجود ہیں،گلیات کی اونچی چوٹیوں پر تین انچ کے قریب برف ہوئی جبکہ گلیات کی سڑکوں کو سیاحوں کیلئے ہر صورت کھلا رکھا جائیگا۔











