اٹک،18 نومبر(اے پی پی): تحصیل فتح جنگ میں راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر آئل ٹینکر کو حادثہ،ٹینکر میں موجود 52000 لیٹر آئل ٹینکر لیکج کی وجہ سے بہنا شروع ہو گیا ہے،جس کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہیں تحصیل انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کیا گیا جبکہ روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے میں کسی بھی شخص کی زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔











