اٹک،18 نومبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کے فرض شناس پولیس آفیسر کاظم نقوی نے ڈی ایس پی حضرو کا چارج سنبھالتے ہی سرکل حضرو میں قیام امن کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ۔ اس حوالے سے انہوں نے بنک منیجرز اور منی چینجرز سے خصوصی ملاقات کی ۔ ڈی ایس پی کاظم نقوی نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں سے بچنے کیلئے لائحہ عمل پر شرکاء سے تبادلہ خیال کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔











