ملتان،19 نومبر(اے پی پی):معروف سماجی رہنما شاہدوسابق نیشنل کوآرڈینیٹر کولیشن اگینسٹ چائلڈ لیبر وچیئرمین ڈسٹرکٹ چائلڈ رائٹس کمیٹی شاہد محمود انصاری اور ماہر تعلیم پروفیسر عنایت علی قریشی،معروف سماجی رہنما حمیرا طارق شیخ نے کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کو تمام زندگی کی سہولیات کی فراہمی اور تحفظ پر مبنی ماحول مہیا کرنا ہماری نہ صرف قومی ذمہ داری ہے بلکہ بچوں کا عالمی دن ہمیں احساس ذمہ داری یاد دلاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ رائٹس کمیٹی،آواز دو پروگرام،شعور ترقیاتی تنظیم کے اشتراک سے منعقدہ حقوق اطفال واک کی قیادت کرتے ہوئے جبکہ اس موقع پر وقاص فرید قریشی،ملک امیر نواز،چوہدری منصور احمد، حمیرا طارق،اقبال بلوچ،طارق بلال شیخ، محمد علی رضوی، ملک نزر وینس سمیت بچوں کی کثیر تعداد شریک تھے۔











