سکھر؛ الخدمت فاؤنڈیشن ، ترک تنظیم آئی ایچ ایچ کے تعاون سے سیلاب متاثرین  میں  اشیائے ضروریات تقسیم  

14

سکھر،19نومبر (اے پی پی): الخدمت فاؤنڈیشن اور ترک تنظیم آئی ایچ ایچ کے تعاون سے راشن، گرم کپڑے ، کمبل،برتن اور دیگر اشیائے ضروریات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 400 خاندانوں میں مکمل سروے کے بعد راشن اور اشیائے ضروریات تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےزبیر حفیظ کا کہنا تھا کے سندھ میں الخدمت فاؤنڈیشن نے غیر معمولی کام کیا ہے،ہیلتھ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، راشن کی تقسیم  کا کام کیا ہے، خیمہ بستی قائم کی اور دیگر منصوبوں  پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ابھی کیوں کے سردی آچکی ہے، موسم ٹھنڈا ہورہا ہے تو الخدمت کی جانب سے جو متاثرین ہیں انکے لیے راشن، گرم کپڑے، کمبل اور اسکے ساتھ کچھ اشیائے ضروریات شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 400 خاندانوں میں مکمل سروے کے بعد تقسیم کیا ہے ۔انہوں نے مزید  کہا کہ ترک تنظیم آئی ایچ ایچ کے ساتھ ملکر سندھ سمیت پورے پاکستان میں گھر تعمیر کرنےکاعمل بہت جلد شروع کرینگے۔

 اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا کے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں الخدمت کا جنہوں  نے ہمیں ایسی سردیوں میں گرم کپڑے اور کمبل مہیا کیے۔

تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلع کے امیر سلطان لاشاری، سکھر شہر کے امیر زبیر حفیظ، ترکی سے آئے ہوئے ترک تنظیم آئی ایچ ایچ کا وفد موجود تھا ۔