پارکوں کے گرد تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا؛ چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ

20

ملتان، 19 نومبر (اے پی پی ): چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں کے گرد تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پارکوں اورگرین بیلٹس پر تجاوزات کی وجہ سے پودوں کو نقصان ہوتا ہے جس کے لئے بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا۔عوام الناس پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی،تزئین و آرائش پی ایچ اے سے تعاون کریں، پارکوں کی سیکورٹی بارے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ایڈمنسٹریٹر ز پارکس ناصر ستار بشریٰ امبرین اور دیگر سیکورٹی عملہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اُنھوں نے  کہا کہ شہری گرین بیلٹس پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔

چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں کے گرد تجاوزات کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،شہری پی ایچ اے سے تعاون کریں،پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی بحال رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔