چودھری پرویزالہی کی نومولود بچوں کے اغوا کے سبدبا ب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

16

لاہور،20نومبر  (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے نومولود بچوں کے اغوا کے سبدبا ب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نئے آئی ٹی بورڈسسٹم کے تحت نومولود بچے کو بلا اجازت باہر لے جانے پر الارم بجنا شروع ہوجائیں گے۔

وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے گنگارام ہسپتال میں فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ بلاک کا افتتاح کردیا۔ چودھری پرویز الہی نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اوردعائے خیر کی۔انہوں نے ہسپتال کے استقبالیہ پر پرچی رجسٹریشن کائونٹر کا جائزہ لیا۔وزیراعلی پنجاب نے مریضوں کیلئے پرچی کے اجرا کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی انڈکشن روم،ڈلیورروم،پری آپریٹو روم اورآپریشن تھیٹرز کا معائنہ کیا۔مدراینڈ چائلڈ بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں اینٹی بیکٹریل پینٹ اورجدید ترین طبی آلات نصب ہیں۔مدراینڈ چائلڈ بلاک میں ایمرجنسی،پری اینڈ پوسٹ آپریٹو وارڈ،آئی سی یواورآپریشن تھیٹرز فنکشنل۔10منزلہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں مجموعی طورپر 550بیڈز کی گنجائش ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے میوہسپتال کے قریب اراضی پر تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن کا حکم دیا اورکہا کہ سرکاری اراضی پرقبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں  نے ہدایت کی کہ تجاوزات سے بے دخل کیے جانے والے افراد کیلئے متبادل کااہتمام بھی کیا جا ئے۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے میو ہسپتال میں روبوٹک سرجری سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا اورکہاکہ روبوٹک سرجری سینٹرزکا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔میوہسپتال میں روبوٹک سرجری سینٹر ز کو ٹریننگ سینٹر کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں  نے ہسپتال میں طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے مائیکرو یو ٹیکنالوجی اپنانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے پہلے سے موجودانسنٹریٹرز تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیے جائیں گے۔چلڈرن ہسپتالوں میں بیڈ ز کی کمی پوری کی جائے تاکہ ایک بیڈ پر ایک ہی مریض ہو، جناح ہسپتال کے دوسرے حصے کو منسلک کرنے کیلئے زیر زمین راستہ تعمیر کیا جائے گا،پی آئی سی کی استعداد دگنی کررہے ہیں۔مزید ایمر جنسی بلاک بنائیں گے،سروسز ہسپتال کو ازسرنو تعمیر کرنے کا پراجیکٹ شروع کیاجائے گا۔جناح ہسپتال میں 400بیڈز کا ایمرجنسی بلاک جلد شروع ہوگا،گنگارام ہسپتال کوتوسیع دینے کیلئے مزید اراضی خرید کردی جائے گی۔پنجاب میں روزکام ہورہے ہیں اورنئے فلاحی منصوبوں کا افتتا ح کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیو رسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،وائس چانسلر علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر ندیم حفیظ،وائس چانسلر کنگ ایڈ واڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر محمود ایازاوروائس چانسلر سمز ڈاکٹر فاروق افضل نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ہیلتھ کیئراحمد جاوید قاضی،کمشنر لاہورعلی جان،سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔