بہاولنگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بیکری کارخانے پر چھاپہ  بیکری پروڈکٹس میں استعمال کیے جانیوالے سینکڑوں خراب انڈے تلف

28

بہاولنگر ,21 نومبر ( اے پی پی ): بہاولنگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بیکری کارخانے پر چھاپہ  بیکری پروڈکٹس میں استعمال کیے جانیوالے سینکڑوں خراب انڈے تلف کردیے گئے۔ کارروائی زمیندارہ کالونی میں کی گئی۔ بیکری مصنوعات کی تیاری میں ٹوٹے اور خراب انڈوں کا استعمال کیا جاتا  تھا خراب انڈوں سے سینکڑوں کلو گرام فروٹ کیک، کیک رس، بسکٹ جیسے آئٹمز تیار کیے جانے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے مضر صحت انڈے تلف کردیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے اس حوالے سے کہا کہ  حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بیکری مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ہے  خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔