اوکاڑہ،25نومبر(اے پی پی )؛دنیا بھر کی طرح دارالامان اوکاڑہ میں بھی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ نے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16روزہ 25نومبر تا 10دسمبر تک سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ دارالامان اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ سائیکالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کی لیکچرار میڈم حمنہ گیلانی نے ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔
دارالامان کی سربراہ مسسز روبینہ رضوی خطاب میں کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف ضلع بھر کے 12گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجزاور یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں بھی آ گاہی پروگرامز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیڈول کے مطابق میڈیکل کیمپ، 1122، سکلزڈویلپمنٹ کورسز اور ان ڈورتقریبات شامل ہیں۔











