تھرپارکر،26نومبر(اے پی پی): تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے فقير محلہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کولہی برادری کے رمیش، راجیش، لچھمن کولہی سمیت دیگراں دس سے زائد خاندانوں کے مکان جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ گھروں میں موجود سارا سامان بھی جل گیا ہے۔
محلے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر کے آگ پر کنٹرول کیا، فائر برگیڈ گاڑی تھر کول میں ہونے کہ وجہ سے بھر وقت نا پہنچ سکی۔











