نوشہرہ ورکاں،26 نومبر (اے پی پی ):نجی سکولز کیجانب سے سالانہ سپورٹس گالا پروگرام سپورٹس سٹیڈیم نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوا، جس میں کرکٹ، دوڑ ، رسہ کشی، پروکبڈی، سائیکل ریس سمیت متعدد کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔کمپیئر مس شاہین یوسف نے بہترین الفاظ اور شاندار اشعار کے استعمال سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
نوشہرہ ورکاں کے ہر دل عزیز آفیسر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر منگن نے کہا کہ صحت مند افراد ہی معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں اس لئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
تقریب میں وکلاء راہنماء شبیر احمد بھٹی، سہیل رسول گجر، سپورٹس آفیسر میاں ابوبکر، محمد یسین بھٹہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد یاور رندھاوا، مدثر فاروق بٹ نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
تقریب میں طلباء والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نجی سکولز سسٹم کے چیف ایگزیکٹو سر میاں اور منتظم سید امجد علی شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء نے شاندار تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔











