کوئٹہ28 نومبر اے پی پی): بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو ئٹہ نے دور جدید کے تقاضوں کومدنظر رکھتے ہوئے طلباءکی آسانی کے لیے آئن لائن سروس کاآغا ز کردیا ہے سوموار کے روز صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سیکرٹری کا لجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حافظ عبد الماجد،چیئر مین بورڈ اعجاز احمد بلوچ اور کنٹرولر امتحانات شوکت علی سرپرہ نے بلوچستان بورڈ کی آن لائن سروسز کا افتتاح کیا۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے طلباءبالخصوص اور شہری علاقوں کے طلبا ءبلعموم اب گھر بیٹھے رزلٹ کارڈ، اصل اور ڈپلیکیٹ سند، رزلٹ کارڈ اور سند کی ویریفکیشن اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ با آسانی آن لائن درخواست کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری کا لجز حافظ عبد الماجد نے چیئر مین بلوچستان بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور سٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویزپیش کیں۔











