عوام کے ہر قسم کے مسائل  ترجیح بنیادوں پر حل کے لیے اوپن کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا، شاہد بشیر

11

نوشہرہ ورکاں، 02 دسمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے کہاکہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد سے دور رس نتائج مل رہے ہیں اور عوام کے ہر قسم کے مسائل  ترجیح بنیادوں پر حل کے لیے اوپن کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پراسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر نے  تحصیلدار محمد اسلم گجر۔نائب تحصیلدار شاہد ممتاز و دیگر عملہ کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں دو روزہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈومیسائل کاؤنٹر۔ رجسٹری مسائل کاؤنٹر۔ بھی بنائے گئے تھے اور عملہ بھی موجود تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں پیش ہونے والے درجنوں سائیلان کے مسائل سنے اور بعض درخواستوں پر موقع پر حل کا حکم دیا  اور اوپن کچہری میں قانوگو۔اور عملہ پٹوار بھی موجود رہا۔