عارفوالا، موٹر سائیکل ٹریکٹر کی زد میں آگئی، خاتون جاں بحق باپ بیٹا زخمی ہوگئے

52

عارفوالا، 04 دسمبر ( اےپی پی):عارفوالا تھانہ احمدیار روڑ پر 109/ای بی کے نزدیک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹریکٹر کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ محمد شہروز اور اس کا والد محمد انور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی اور زخمی باپ بیٹے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔