اوکاڑہ،06 دسمبر(اے پی پی): معروف درسگاہ ڈی پی ایس کالج کی پرنسپل میڈم ثروت حسن کے ویژن کے مطابق ڈی پی ایس پری سکول کی سینئر کوآرڈینیٹر میڈم عکاشہ ارم کی زیر نگرانی پلے گروپ تا نرسری کلاس کے سینکڑوں بچوں کو پاکستان کے موسموں سے آگاہی دینے کیلئے موسم خزاں کے حوالہ سے” آٹم واک ” کا انعقاد کیا گیا۔ننھے منے بچوں نے خزاں کے رنگوں والے کپڑے پہنے اور سر پر موسم خزاں کے پتوں والے تاج پہن کر جوش و خروش سے واک میں حصہ لیا۔آخر میں تمام ٹیچرز نے بچوں کو پاکستان کے موسموں میں پیدا ہونے والے پھلوں اور پھولوں سے متعلق بھی آگاہی دی ۔بچوں کی تیاری میں ٹیچرز حنا، عظمیٰ شہباز، روبینہ،ندیم کوثر،اسماء رشید،عائشہ اقبال،عائشہ عنبرین سمیت تمام ٹیچنگ سٹاف نے ذمہ داری نبھائی۔











