ملتان، 09 دسمبر(اے پی پی):پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر آج علی الصبح 3 بجے صفائی آپریشن کا آغاز کیا اور شہر سے ملتان کرکٹ اسٹیدیم جانیوالا روٹ چمکا دیا گیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور گاڑیوں کی پارکنگ کے تمام مقامات پر بھی صفائی انتظامات مکمل کئے گئے ۔پورے روٹ پر واٹر باوزر کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا اور خوبصورتی کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالی شاہراہ کے دونوں کناروں پر لائم لائننگ بھی کی گئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینذز اور نشستیں صاف ستھری کردی گئیں۔
ٹیسٹ میچ کے تمام ایام میں صفائی کے یہ ایس او پیز برقرار رہیں گی ۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کی جانب سے صفائی کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی ہے، شہر کے تمام فلائی اوورز کی بھی مکینیکل سوئپرز سے صفائی کردی گئی ہے۔











