وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات

18

اسلام آباد،09دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لیے حمایت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔