پاکپتن،13 دسمبر (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن سید توصیف حیدر کی سربراہی میں تھانہ کلیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں 8 کے بی کی رہائشی خاتون سے فراڈ کے ذریعے گاڑی ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزم نے اعتماد کی بنا پر خاتون سے گاڑی لی اور بعد میں گاڑی غبن کر لی جسکا مقدمہ تھانہ کلیانہ میں درج ہوا۔کلیانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی ہے اور گاڑی اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے ۔











