نوشہرہ ورکاں؛آن لائن کوائز تعلیمی مقابلہ جات میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول  کے طلباء کی نمایاں پوزیشن

36

نوشہرہ ورکاں 14دسمبر(اے پی پی):آئن لائن کوائز تعلیمی مقابلہ جات میں قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول  نوشہرہ ورکاں کے طلباء نےنمایاں پوزیشن حاصل کیں۔آن لائن تعلیمی کوائز مقابلے میں پنجاب بھر سے سکولوں کے مختلف کلاسوں کے بچوں نے حصہ لیا۔قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کے3بچوں نے پہلی،4نے دوسری اور5بچوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی پوزیشن  ہولڈر کو 5ہزار،دوسری کو3ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو 2ہزارروپے مالیت کا چیک دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں چیک اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرشاہد بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کی کارگردگی محدود وسائل کے باوجود عمدہ ہے بچوں کا نمایاں پوزیشن حاصل کرنا اس بات کا ثبوت اور  پرنسپل و اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہےاور کہا کہ امیدکرتاہوں کہ اساتذہ کے مزید محنت کرنے سے بچوں کی کارگردگی میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی بلڈنگ کی تعمیر سست روی کا شکار تھی اور کام کی رفتار کو تیز کروایا گیاہے۔ آئندہ تعلیمی سال کلاسوں کا آغاز سکول کی ذاتی بلڈنگ میں ہوگا۔